Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آگ میں محصور ایشیائی کو بچانے پر اماراتی خاتون کا اعزاز

 ابوظبی.... ابو ظبی کے ولیعہد اور امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اعلیٰ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ایک ایشیائی ڈرائیور کی زندگی بچانے کیلئے جراتمندانہ اقدام پر اماراتی خاتون جواہر سیف الکمیتی کا اعزاز و اکرام کیا۔ تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ میں 2 ٹرکوں میں تصادم پر ایشیائی ڈرائیور کے کپڑوں میں آگ لگ گئی تھی۔ الکمیتی نے اپنا اور اپنی سہیلی کا عبایہ لے کر ایشیائی ڈرائیور کے اوپر ڈال دیا جس سے اس کے کپڑوں میں لگی آگ بجھ گئی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ سیف بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر الکمیتی کو اعزاز دیا گیا۔ عجمان کے حاکم شیخ حمید النعیمی نے بھی الکمیتی کو مثالی کردار اور انسانیت نواز عمل پر خراج تحسین پیش کیا۔ الکمیتی نے کہا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ اس کا فرض تھا اور وہ اس وقت تک جائے وقوعہ سے آگے نہیں بڑھی تاوقتیکہ اسے ایشیائی ڈرائیور کی سلامتی کا یقین نہیں ہوگیا۔ 

شیئر: