Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ ملبوسات کے دیدہ زیب انداز

ملبوسات کے انتخاب میں رنگ اہم کردار ادا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی ویئر میں سیاہ رنگ ہمیشہ ہی جاذب نظر رہا ہے۔ شادی بیاہ ہو یا ہلکی پھلکی شام کی تقریبات ، خواتین منفرد نظر آنے کے لئے سیاہ رنگ کے ملبو سات کو اہمیت دیتی ہیں۔ 
 
گذشتہ سال اور اس برس ریمپ پر جو نیا فیشن دیکھنے میں آیا وہ ڈیجیٹل پرنٹس کا تھا۔ کئی نامور فیشن ڈیزائنرز نے ڈیجیٹل پرنٹس والے ملبوسات پیش کئےجن میں سیاہ رنگ کے ملبوسات نمایاں تھے۔ 
 
زیادہ تر ڈیجیٹل پرنٹس شیفوں ،کرنکل جارجٹ  ، نیٹ ، سلک اور آرگینزا کے سیاہ کپڑوں میں نظر آئے۔ مغربی طرز کے سیاہ ملبوسات میں بلاک پرنٹس دیدہ زیب انداز میں استعمال کئے گئے جن میں خطاطی والے اور پولکا ڈاٹس اسٹائل سر فہرست ہیں ۔ دلچسب بات یہ ہے کہ ان سب ملبوسات میں سیاہ رنگ کے ساتھ گولڈن رنگ استعمال کیا گیا تھا ۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی پر تکلف تقریبات میں بھی فن کار زیادہ تر سیاہ لباس زیب تن کیے نظر آتے ہیں ۔
 
 

شیئر: