Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریج کی ناگوار بو سے کیسے جان چھڑائیں ؟

فریج ہرگھرکی ضرورت ہے اورہرگھرمیں ضرورموجود بھی ہوتاہے۔فریج کی صفائی میں سب سے زیادہ مسئلہ فریج سے آنے والی بو کا ہوتا ہے۔ فریج میں مختلف اشیاءخصوصاً مچھلی ،لہسن،خربوزہ،سیب اورجھینگے وغیرہ اسٹورکرنے کے باعث فریج میں ناگواربوپیداہوجاتی ہے۔ جلد بازی کے باعث اکثر اشیاءبغیر پیکنگ اورایئر ٹائٹ جار کے فریج میں اسٹور کردی جاتی ہیں جس کے باعث ان تمام اجزاءکااروما مل کر اور فریج میں بس کر عجیب سی مہک پیداکردیتاہے جس سے فریج میں رکھاپانی اور دودھ بھی نہیں بچ پاتے۔
 
فریج میں آنے والی ناگواربو کاخاتمہ کرنے کے لئے عام طورسے بیکنگ سوڈابہت مشہورہے جوکیمیاتی مرکب ہونے کے باعث ایسیڈک مالیکیولزکوجذب کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ اس کے علاوہ چارکول بے حد موثر ، آسان اور سستا حل ہے۔ایکٹیویٹڈ چارکول کیونکہ خالص کاربن ہوتاہے ،اسی لئے یہ تمام آرگینک مالیکیولز کوجذب کرلیتاہے اوراپنے اردگرد موجود تمام نامیاتی ذرات کاخاتمہ کرکے ہرطرح کی بوکودورکرتاہے۔ایکٹیویٹڈ چارکول کو فریج میں رکھ کر کم از کم ایک ماہ تک فریج سے آنے والی بو سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
 
 

شیئر: