Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کی ایپل سے مشابہ نئی ایموجیز

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے اینڈرائڈ بیٹا ورژن میں نئی ایموجیز متعارف کروا دی ہیں۔یہ ایموجیز ایپل کی بنائی ہوئی ایموجیز سے ملتی جلتی ہیں جنہیںواٹس ایپ پہلے اپنے آئی او ایس ، اینڈرائڈ اور ونڈوز ورژن کے لئے استعمال کر چکا ہے۔نئی اپ ڈیٹس میں ان ایموجیز میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے واٹر پسٹل کو نارنجی رنگ دیا گیا ہے اور انڈے کی ایموجی میں دو زردیاں شامل کر دی گئی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ واٹس ایپ نے ایموجیز سرچ کرنے کے لئے بھی ایموجی بٹن کی پیڈ میں شامل کیا ہے جس سے صارف اپنی مرضی کی ایموجی نام ٹائپ کر کے استعمال کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر سرچ ایوجی میں آئس کریم لکھنے پر آئس کریم والی تمام ایموجیز سامنے آجائیں گی۔ واٹس ایپ میں نئی ایموجیز کے استعمال سے ایک روز قبل ہی فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ میسنجر بھی اب فیس بک کی اسٹینڈرڈ ایموجیز کا استعمال کرے گا۔یہ تبدیلی صرف ڈیسک ٹاپ اور اینڈرائڈ پر میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ہے۔ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین ایپل کی ایموجیز ہی استعمال کریں گے۔
 

شیئر: