ریاض سیزن کے تحت دوسری مرتبہ ’سنیکرز کون‘ کی دو روزہ نمائش دارالحکومت میں جاری ہے۔ نمائش میں نایاب سنیکرز، فیشن آئٹمز اور ایکسیسریز کے منتخب کلیکشنز پیش کیے جا رہے ہیں۔
اس ایونٹ کا مقصد ریاض کو سنیکر کلچر کا ایک بڑا مرکز بنانا ہے جہاں تجارت کو ایک منفرد اور تجرباتی انداز کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
سنییکر کون دنیا کی بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے، جس کے تحت ہر سال نیویارک، لاس اینجلس، لندن، شنگھائی اور سڈنی جیسے بڑے شہروں میں 40 سے زائد تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو مشہور برانڈز، ڈیزائنرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کرتا ہے۔ نمائش کے بارے میں ویڈیو دیکھیے