Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5ہزار افراد کو دھوکہ دینے والا شہری گرفتار

ریاض ..... ریاض پولیس نے 5ہزار افراد سے دولت سمیٹ کر روپوش ہونے والے 50سالہ مقامی شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان نے یہ ا طلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گورنر ریاض نے ذاتی دلچسپی لیکر سراغرسانوں کو ہدایت کی تھی کہ روپوش شہری کا پتہ لگا کر اسے قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے حوالے کیا جائے۔ مقامی عدالتیں اس کے خلاف 140فیصلے جاری کرچکی تھیں۔ 5ہزارافراد اس کے خلاف دھوکہ دہی کی رپورٹیں درج کرائے ہوئے تھے۔
 

شیئر: