Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکثر عوام قطری امیر کی پالیسی سے نالاں

ریاض.... واشنگٹن انسٹیٹیوٹ نے تازہ ترین رائے عامہ کا جائزہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ قطری عوام شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی پالیسیوں کی سخت مخالفت کررہے ہیں۔ انہیں ایرانی نظام سے تعلقات اور الاخوان کی مدد قطعاً پسند نہیں۔ قطری عوام نے واشنگٹن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کرائے جانے والے جائزے میں واضح کیا کہ وہ سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین کے مطالبات کی تائید کرتے ہیں۔ قطر کے اکثر باشندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحران برادرانہ ماحول میں حل کیا جانا ضروری ہے۔ جائزے کے مطابق 79فیصد عوام نے شیخ تمیم کی پالیسیوں کی سختی سے مخالفت کی۔ 16فیصد نے تائیدکی۔
 

شیئر: