Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کا ریاستی فنڈ روبہ زوال

دوحہ.... امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ قطری حکام ریاستی فنڈ سے دھڑا دھڑ سرمایہ نکال رہے ہیں۔ وہ 320ارب ڈالر کے مزید اثاثے فروخت کرنے والے ہیں۔ یہ اثاثے بارکلیز بینک او رگلینکور میں ہیں۔ قطری حکام اس سے قبل کریڈیسوئس بینک اور کئی کاروباری کمپنیوں سے ریاستی فنڈ کے اثاثے نکال چکے ہیں۔ اگر اسی رفتار سے اثاثے نکالے جاتے رہے تو مستقبل میں قطری ریاستی فنڈ حصص خریدنے والے ادارے کی بجائے فروخت کرنے والے ادارے میں تبدیل ہو جائے گا۔ 

شیئر: