Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں یوم دفاعِ پاکستان پرکراٹے مقابلوں کا انعقاد

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام مقابلوں کو سراہا گیا، کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم
 محمد عرفان شفیق۔۔ کویت
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیراہتمام دفاع پاکستان کراٹے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ کراٹے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب میں ڈاکٹر جہانزیب صدر عوامی نیشنل پارٹی کویت، معروف بزنس مین اور پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی، پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل، صدر پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت مقبول احمد، نائب صدر محمد یونس شاہد، ایگزیکٹو ممبران، محمد عمران خان اور وسیم باجوہ نے شرکت کی جنہوں نے کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجہانزیب صدر اے این پی کویت اور شمشاد خان تنولی نے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ جذبہ دفاعِ وطن کی مناسبت سے ایسے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔یوم دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے کراٹے کے مقابلے کروانے پر پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
محمد عرفان عادل نے کہا کہ کراٹے کے مقابلہ جات نوجوانوں میں ذہنی و جسمانی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مقبول احمداور محمد یونس شاہدنے کہا کہ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت مستقبل میں بھی ایسے مقابلہ جات کا انعقاد کرتی رہے گی۔ اس لحاظ سے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کھیلوں اور صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں کویت میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔
ساجد حسن نے ان مقابلوں کو خوش آئند اور حوصلہ افزاءقرار دیا اور کہا کہ کراٹے کے مقابلہ جات کرانے سے بچوں کے شوق میں مزید اضافہ اور انکی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مرحلہ وار بنیاد پر اسکا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔
آخر میں کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اور کھلاڑیوں کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔ 

شیئر: