Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی بیک آفر کے ساتھ لاوا کے 4نئے اسمارٹ فون

انڈین اسمارٹ فون کمپنی لاوا نے اپنی زیڈ سیریز کے 4 نئے اسمارٹ فونز متعارف کروا دیے ہیں۔متعارف کروائے گئے فونز میں زیڈ 60 ، زیڈ 70 ، زیڈ 80 اور زیڈ 90 شامل ہیں۔اسمارٹ فونز کی قیمت بالترتیب 5500 ، 8000 ، 9000 اور 10750 ہندوستانی روپے ہے۔
 
کمپنی کی جانب سے صارفین کے لئے منی بیک آفر بھی دی گئی ہے۔ اس آفر کے ذریعے صارفین موبائل کو خریدنے کے ایک ماہ کے اندر اسے ناپسند کرنے کی صورت میں واپس کر کے اپنی رقم لے سکتے ہیں۔ 
 
لاوا زیڈ 60 میں 5 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے ، 1 جی بی ریم ،16 جی بی اسٹویج ،2000 ملی ایمپئرز آورز کی بیٹری ،5 میگا پکسل کا فرنٹ اور بیک کیمرہ ، فلیش اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
 
 لاوا زیڈ 70 میں ڈوئل سم ، 5 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹویج ،2500 ملی ایمپئرز آورز کی بیٹری ،5 میگا پکسل کا فرنٹ اور 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ، فنگر پرنٹ اسکینر ،کیمرہ فلیش اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
 
 لاوا زیڈ 80 میں 5 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے ، 3 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹویج ،2500 ملی ایمپئرز آورز کی بیٹری ،8 میگا پکسل بیک کیمرہ ، ایل سی ڈی فلیش ، 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ، فنگر پرنٹ اسکینر اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
 
 لاوا زیڈ 90 میں دو کیمرے ، میٹیلک ڈیزائن اور فنگر پرنٹ اسکینر بیک پر دیا گیا ہے۔بیک کیمرے میں 8 میگا پکسل پرائمری کیمرہ اور 2 میگا پکسل شوٹر فلیش کے ساتھ شامل ہے۔8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی اسکا حصہ ہے۔اس میں 5.2 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے ، 3 جی بی ریم ،32 جی بی اسٹویج ،2750 ملی ایمپئرز آورز کی بیٹری ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔
 

شیئر: