Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منارک ایئرلائن دیوالیہ، ایک لاکھ سے زیادہ مسافر پریشان

 برمنگھم.... منارک ایئرلائنز ایک طرح سے دیوالیہ ہوگئی ہے اور اس پر سفرکرنے کیلئے ٹکٹ وغیرہ خریدنے والے ایک لاکھ 10ہزار مسافر بیرون ملک جاکر پھنس گئے ہیں۔ اور خطرہ یہ ہے کہ انہیں نہ تو ہرجانہ ادا کیا جائیگا اور نہ ہی انکے سفر کا کوئی دوسرا بندوبست ہوگا۔ کمپنی نے دیوالیہ ہونے کا اعلان اچانک ہی کیا ہے۔ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ انتظامی گڑبڑ کی وجہ سے کمپنی دیوالیہ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس نے محکمہ شہری ہوابازی سے درخواست کی ہے کہ اسے 30ایسے طیارے چارٹرکرکے دیدیئے جائیں جو بیرون ملک پھنس جانے والے اپنے مسافروں کو برطانیہ لاسکیں ۔ اب تک 3لاکھ سے زیادہ بکنگ منسوخ ہوچکی ہے اور ٹکٹ رکھنے والے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔ کہاجاتا ہے کہ مصر اور تیونس میں دہشتگرد حملوں کے بعد یہ فضائی کمپنی زبردست مالی خسارے سے دوچار ہے۔ بیرون ملک پھنس جانے والے مسافروں ا بتک کوئی متبادل حل پیش نہیں کیا جاسکا۔

شیئر: