Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے جمائما کو قرض ادا ئیگی کی دستاویز جمع کرادیں

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمائما  کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔ دستاویزات میں نیازی سروسزلمیٹڈ کے اکاونٹ سے جمائما کوقرض کی ادائیگی ظاہر کی گئی ہے۔ نیازی سروسزکے اکاونٹ سے جمائما کو 5 لاکھ 62 ہزار پونڈکی ادائیگی کی گئی۔دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیرکے نقشے کے 79 ہزار پونڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے ۔عمران خان کے جواب میں کہا گیا کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسزکے اکاونٹ میں ایک لاکھ پونڈ باقی رہ گئے۔ یہ رقم قانونی چارہ جوئی پر خرچ ہوئی۔ 2003 میں الیکشن کمیشن کو دیئے گئے گوشوارے میں رقم جمائما سے رقم آنے تفصیل موجود ہے۔

شیئر: