Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے روسی مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ ادی

ماسکو۔۔۔۔روس کے مسلمانوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کا پر جوش خیر مقدم کیا۔ روس میں 26ملین مسلمان آباد ہیں۔ زیادہ تر ماسکو اور سینٹ پٹرس برگ میں رہتے ہیں۔ روسی مسلمانوں نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان کے دورے سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے۔ وہ برسہا برس سے خادم حرمین شریفین کے دورہ روس کے مشتاق تھے۔ روسی مسلمان کل آبادی کا 20فیصد ہیں۔ اسلام دوسرا بڑا کثیر الاشاعت مذہب ہے۔ روسی مسلمان ملک کی معیشت، تعلیم اور کھیلوں سمیت معاشرے کے مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ بہت سارے روسی مسلمان سفارتی و عسکری عہدوں پر فائز ہیں۔ اہم سیاسی و ابلاغی مناصب بھی حاصل کئے ہوئے ہیں۔ ماسکو میں  20لاکھ اور اتنے ہی سینٹ پٹرس برگ میں بھی قیام پذیر ہیں۔ مختلف علاقوں اور قریوں سے روزگار اور تعلیم کیلئے آئے دن نقل مکانی کرکے ماسکو میں رہائش اختیار کررہے ہیں۔ ماسکو میں 4مساجد ہیں ۔سب سے بڑی میں 10ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسلمان اپنی تعداد میں روز افزوں اضافے کے پیش نظر ماسکو میں مزید مساجد کھلوانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔ 23 ہزار500سے زیادہ روسی فریضۂ حج کی سعادت کیلئے ارض مقدس آتے ہیں۔

شیئر: