Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی ناول نگار کیلئے ادب کا نوبل انعام

 اسٹاک ہوم…  جاپان نژاد برطانوی ناول نگار کازواو اِشیگورو کو ادب کا نوبل انعام 2017  دیا گیا ہے۔ سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ ان کے ناولز بہترین جذباتی قوت کے حامل ہیں اور ا نسان اور دنیا کے درمیان تعلق کی گہرائیوں سے پردے ہٹا دیتے ہیں۔کازواو اِشیگورو نے کئی ناولز تحریر کئے جبکہ ان کے2 ناول ’’دی ریمینز آف دی ڈے‘‘ اور’ ’نیور لیٹ می گو‘‘کافی مقبول ہوئے تھے۔گزشتہ سال ادب کا نوبل انعام امریکی گلوکار اور گیت نگار بوب ڈیلان کے نام رہا، وہ پہلے گلوکار تھے جنہیں یہ انعام دیا گیا۔

شیئر: