سعودی وزارتِ دفاع: الخرج کمشنری میں ایک اور کروز میزائل تباہ کردیا
قبل ازیں جمعہ کی الصبح بھی بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا گیا تھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان برگیڈیئرجنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ الخرج کمشنری کی مشرقی جانب کروز میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کی شام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دفاعی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے الخرج کمشنری کی مشرقی سمت آنے والے کروز میزائل کوفضا ہی میں تباہ کردیا۔
قبل ازیں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بھی سعودی وزارت دفاع نے تین بیلسٹک میزائل حملوں کو ناکام بنایا گیا تھا جن کا رخ شہزادہ سلطان ایئربیس کی جانب تھا۔