Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیہ ایئرلائن کا پشاور سمیت خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کی بندش میں توسیع کا فیصلہ

پشاور کے لیے السعودیہ کا فلائٹ آپریشن 15 مارچ تک بند رہے گا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودیہ ایئرلائن نے خطے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان سمیت خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازیں عارضی طورپر بند کرنے کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری اطلاع میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے کویت، عمان ، ابوظبی ، دبئی ، دوحہ اور بحرین کے لیے پروازوں کی آمد ورفت اتوار 8 مارچ ، جی ایم ٹی کے مطابق 23:59 تک بند رہیں گی۔
سعودیہ ایئرکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے شہر پشاور اور ماسکو کے لیے پروازوں کی آمد ورفت اتوار 15 مارچ تک بند رہیں گی۔
ایئرلائن کا کہنا تھا کہ بعض پروازوں کو بتدریج دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے وسیع بنیادوں پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ پروازوں کی بندش کا فیصلہ اپنےمسافروں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے اپنے مسافروں کو پروازوں کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ رکھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، تاہم ایئرلائن کی انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ جانے سے قبل فلائٹ کے بارے میں کنٹرول روم سے تصدیق کرلیں۔

شیئر: