Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

از خود اڑنے والے طیارے بنانیوالی فرم بوئنگ نے خرید لی

 لندن.... مشہور طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے اعلامیے کے مطابق اس نے اس فرم کو خرید لیا ہے جو ازخود اڑنے والے طیارے ”ہیئرڈرائیر“ کے منصوبے پر کام کررہی ہے او راس خریداری کا مقصد یہ ہے کہ وہ بغیر ہواباز کے اڑنے والے اپنے طیاروں کے منصوبے کو ہمہ جہت طور پر اور جلد از جلد عملی شکل دے سکے۔ اب تک کے اندازے اور ارادے کے مطابق بوئنگ کمپنی آئندہ سال میں بغیر ہواباز کے اڑنے والے طیارے کو اڑانے کا تجربہ ضرور کریگی اور یہ سب ہیئر ڈرائیر نامی طیارہ بنانے والی کمپنی اڑورہ فلائٹ سینسز کے تعاون سے ہوگا جسے کمپنی خرید رہی ہے۔ واضح ہو کہ مجوزہ طیارہ عمودی پرواز کرنے والے” ایکس پلین“کے نام سے تیار ہوگا اور 741کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کریگا جبکہ وہ کسی بھی جگہ کسی بھی حالت میں اتر سکے گا۔ واضح ہو کہ یہ کمپنی اسکا فوجی ورژن بھی تیا رکررہی ہے۔ جس میں انتہائی جدید قسم کے لیزر ہتھیار بھی نصب ہونگے۔ بوئنگ کمپنی آئندہ سال اب تک کے انتہائی ڈرون تیار کرنے کے منصوبے پر بھی کام کررہی ہے۔ یہ تمام باتیں بوئنگ کے چیف ٹیکنیکل افسر نے ا یک پریس کانفرنس میں بتائیں۔

شیئر: