Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیس کا انتخاب اور استعمال دونوں میں مہارت درکار

بیس ہمیشہ اپنی جلد سے ایک شیڈ گہرے رنگ کی لگائیں تاکہ وہ بلینڈنگ کے دوران چہرے کی قدرتی رنگت کے ساتھ مل جائے اور مصنوعی پن محسوس نہ ہو۔چہرے کا قدرتی تاثر نمایاں کرنے کے لئے گردن ،ہاتھوں اور بازؤوں پر بھی بیس لگانا ضروری ہے۔ خواتین عام طور پر بیس لگا کر رنگ گورا کرنا چاہتی ہیں جس سے چہرہ مصنوعی لگتا ہے،یہ بالکل غلط ہے۔ بیس لگانے کا مطلب ہر گز رنگ گورا کرنا نہیں ہوتا۔ بلکہ بیس لگا کر چہرے کا تاثر متوازن رکھنا ہے۔
 
ڈرائی سکن والی خواتین کو چاہیے کہ بیس لگانے سے پہلے جلد کی اچھی طرح موئسچرائزنگ کریں اور آئل بیسڈفاؤنڈیشن استعمال کریں لیکن اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو آئل فری فاؤنڈیشن بہتر ہے۔ چہرے پر بیس لگانے سے پہلے پرائمر بھی لگائیں اور پھر برش کی مدد سے بیس لگائیں۔اس کے علاوہ اگر آپ لیکوڈ فاؤنڈیشن لگانا چاہتی ہیں تو اسے خشک اسپنچ کے ساتھ لگا کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ جلد کی قدرتی رنگت کے ساتھ مل جائے۔ 
 
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بیس لگاتے ہوئے آنکھوں کے اوپر ارد گرد کے حصوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے چہرہ کا تاثر ایک سا نہیں رہتا۔ ویسے بھی جب بیس کی بات کی جائے تو اس کا مطلب صرف چہرہ ہی نہیں ہوتا بلکہ گردن ،بازو ، کان اور ہاتھوں پر بھی بیس لگانا ضروری ہوتا ہے۔بیس ہمیشہ کم لگائیں اس سے آپ کا چہرہ حسین اور دلکش لگے گا۔
 

شیئر: