Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ ناموں کی فہرست کی تردید

ریاض....سعودی محکمہ احوال مدنیہ(سول افیئرز) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ممنوعہ ناموں کی فہرست کی حقیقت واضح کردی۔ محکمہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ یہ جو سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ محکمہ احوال مدنیہ نے ممنوعہ ناموں کی ایک فہرست جاری کی ہے اور سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر پابندی عائد کی ہے کہ اگر ان میں سے کسی کا ایسا نام ہو جو ممنوعہ فہرست میں شامل ہے تو وہ 30روز کے اندر نام تبدیل کرالے۔ محکمے کا کہناہے کہ اس نے ایسی کوئی فہرست جاری نہیں کی اور نہ ہی 30دن کی مہلت کا دعویٰ درست ہے۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ یہ درست ہے کہ محکمے نے بعض ناموں پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن اسکی کوئی فہرست کبھی جاری نہیں کی گئی۔
 

شیئر: