Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل بولنگ سے تھک جانا فطری ہے، یاسر شاہ

دبئی:پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ مسلسل بولنگ سے تھک جاتا ہوں لیکن حارث سہیل اور اسد شفیق کی وجہ سے کچھ مدد مل رہی ہے۔ اس سوال پر کہ تنہا اسپیشلسٹ اسپنر ہونے کی وجہ سے کوئی مسئلہ یا تنہائی تو محسوس نہیں ہوتی تو مسکراتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں تھکاوٹ فطری امر ہے لیکن خود کو تنہا محسوس نہیں کررہا ۔ شاید یہ پنک بال کی خوشی ہے۔ فاسٹ بولرز کے ساتھ جز وقتی اسپنرز کے طور پر حارث سہیل اور اسد شفیق بھی ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ مسلسل5میچوں میں ایک اننگز کے دوران 5یازائد وکٹوں کے ریکارڈ کے بارے میں یاسر شاہ نے کہا کہ ریکارڈز کو ذہن میں رکھ کر کبھی نہیں کھیلا، ٹیم کے لئے اچھی کارکردگی بنیادی ترجیح ہو تی ہے اور محنت کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کامیابی کے ساتھ ریکارڈ بھی بن جاتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ اس میچ میں ٹیم کی کامیابی کے لئے مزید کردار ادا کریں۔یاسر شاہ کو دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6وکٹیں لینے کیلئے 56اوورز کرانا پڑے تھے۔

شیئر: