Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک وزیر کی جانب سے عامر خان کو قرآن کریم کاتحفہ

انقرہ۔۔۔۔بالی ووڈ کے ممتاز اداکار عامر خان نے ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت نعمان قرطملس سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف  دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیابعدازاں نعمان قرطملس نے عامر خان کو قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا۔واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کی پروموشن کے سلسلے میں ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ اپنی نئی فلم کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ یہ فلم کسی خاص عمر یا طبقے کیلئے نہیں بلکہ ہر خاص و عام کیلئے ہے۔ یہ فلم 20اکتوبر کو ہندوستان اور امریکہ میں ریلیزکی جائے گی۔

شیئر: