Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ بس سروس کا شیڈول اپ ڈیٹ، یومیہ ٹرپس میں اضافہ

مدینہ بس کے ایک نئے روٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ ریجن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت’مدینہ بس‘ نے مسافروں کی سہولت کے لیے اپنے شیڈول کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ 
انتطار کے وقت کو کم کرنے، سروس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، رہائشیوں اور زائرین کی موومنٹ کو آسان بنانے کے لیے کئی پبلک ٹرانسپورٹ روٹس پر یومیہ ٹرپس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ شہر کے 16 علاقوں کے لیے بس سروس مہیا کی جاتی ہے جن میں مسجد نبوی، حرمین ریلوے سٹیشن ، ایئرپورٹ، کنگ فہد قرآن پرنٹنگ پریس سٹیشن کے علوہ دیگر رہائشی علاقے شامل ہیں۔
 اتھارٹی کا کہنا ہے ان تبدیلیوں کا مقصد مطلوبہ مقامات تک رسائی کو آسان بنانا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
علاوہ ازیں مدینہ بس کے ایک نئے روٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا نمبر 450 ہے۔ مخصوص بچوں کی ایسوسی ایشن کے نام پر مخصوص یہ روٹ مدینہ میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سینٹر جانے والے مسافروں کے لیے  ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے بس سروس استعمال کرنے والے بہتر خدمات کے لیے اپیلی کیشن استعمال کریں تاکہ روٹس اور ٹائمنگ کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔
یہ اپ ڈیٹ اتھارٹی کی پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو بہتر بنانے اور زائرین کے لیے موومنٹ میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

 

شیئر: