Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیو ں کی نرالی تصاویر سامنے آگئیں

لندن .... بلی ایک ایسا جانور ہے جسے ہر گھر میں دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ بڑے ، بوڑھے ، بچے اور جوان سبھی بلیوں سے پیار کرتے ہیں اور بہت سے لوگ انہیں محبت اور شفقت سے پالتے ہیں۔ اب اس حوالے سے ہونے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ان پالتو بلیوں کو بیجا لاڈپیار نے خراب کردیا ہے اور وہ نہ تو قاعدے سے اٹھتی بیٹھتی ہیں اور نہ ہی انکی چال ڈھال قاعدے سے ہوتی ہے۔ تاہم انکی بے ڈھنگی اور اٹھنے بیٹھنے کے طریقے اتنے پیارے ہیں کہ انہیں دیکھ کر بے ساختہ ہنسی آجاتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک ہی نسل کی مختلف بلیوں کی نشست الگ الگ ہوتی ہے۔ بعض ٹانگیں پسار کر بیٹھتی ہیں جبکہ بعض ٹانگیں سکیڑ کر۔ ان بلیوں کی وڈیو بھی جاری ہوئی ہے جس میں ایک بلی کرسی پر بیٹھ کر بڑی لاپروائی سے اپنی ٹانگیں ہلاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یہ حرکت ایسی ہی ہے کہ جیسے  کچھ بچے کرسی پر بیٹھ کر اپنی ٹانگیں ہلا کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔ جو تصاویر جاری کی گئی ہیں وہ دنیا کے کئی علاقوں سے پہنچی ہیں۔ ان تمام تصاویر کو جمع کرنے اور نیٹ پر جاری کرنے کا کام فیمیل نامی ادارے نے کیا ہے۔

شیئر: