Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل پر یوگی حکومت کے وزیرکے اعتراضات

آگرہ۔۔۔۔تاج محل کو اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعے ریاست کے سیاحتی مقام کی فہرست سے نکالنے کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اس دوران یوگی حکومت میں کابینہ وزیر چودھری لکشمی نارائن نے ایک متنازعہ بیان دیکر معاملے کو اورآگے بڑھا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاج محل کو ایک بادشاہ نے محبت میں بنوایا تھا ،اس کے علاوہ اور کیا ہے اس میں؟ انہوں نے کہا کہ تاج محل کسی مذہب کی علامت نہیں، جو بھی تاج محل کو دیکھنے جاتا وہ اس کی خوبصورتی ہی دیکھنے جاتا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ تاج محل کو سات عجوبوں میں شامل کرنے والے لوگ بھی شاہجہاں کے مزاج کے ہونگے۔آگرہ کو تاج نگری کہے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولوگ ایسا کہتے ہیں وہ مغربی تہذیب سے متاثر ہونگے۔ریاستی حکومت مذہبی اخلاقیات کی بنیاد پر قائم ہے۔واضح ہو کہ ریاست ِاترپردیش کے آگرہ میں واقع جمنا ندی کے کنارے سنگ مرمر بنا فن تعمیرعظیم شاہکار تاج محل نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی شناخت رکھتا ہے۔ دنیا کے 7 عجوبوں میں شمار ہندکے ثقافتی ورثہ تاج محل کویوگی حکومت نے سرکاری سیاحتی مقام کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔

شیئر: