Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این جی اوزکو’’درپن‘‘میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

نئی دہلی۔۔۔۔تمام غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) جو بیرونی عطیات حاصل کرتی ہیں انہیں وزارت داخلہ نے اپنا رجسٹریشن نیتی آیوگ کے پٹیل فارم پر کرانے کی ہدایت دی ہے تاکہ بہتر شفافیت ، افادیت اور جواب دہی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ موجودہ این جی اوز جو بیرونی عطیات سے متعلق قانون کے تحت رجسٹرڈ ہیں اور بیرونی عطئے قبول کرنے کیلئے رجسٹریشن یا پیشگی اجازت کی خواہاں ہیں انہیں نیتی آیوگ کے درپن( DARPAN)پورٹل کے ساتھ رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ یہ پورٹل این جی اوز کو مرکزی رابطے کی سہوت فراہم کرتا ہے اور این جی اوز سے متعلق معلومات محفوظ کی جاتی ہیں، اس سے این جی اوز کو خصوصی آئی ڈی حاصل ہوگی۔

شیئر: