Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معتمرین کو دھوپ سے بچنے کیلئے ہو ٹلوں میں چھتریوں کے اسٹینڈ

تلنگانہ این آر آئیز ویلفیئر ایسوسی ایشن مدینہ منورہ کا متفقہ فیصلہ
جدہ ( امین انصاری ) تلنگانہ این آر آئیز ویلفیئر ایسوسی ایشن مدینہ منورہ کا ایک اہم اجلاس صدر ڈاکٹر محمد عبدالجبار محوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ویلفیئر کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔جنرل سیکریٹری محمد عبدالحمید نے ماہ ستمبر کی رپورٹ پیش کی ۔صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عبدالجبار خان محوی نے کہا کہ ہمارے کارکن پوری مستعدی اور سچی لگن کے ساتھ پریشان اور ضعیف حجاج و معتمرین کی رہنمائی بڑھ چڑھ کر کرتے ہیں ۔ بے شمار خواتین اور بوڑھے حجاج راستہ بھٹک کر تھک ہار کر کسی کونے میں بے یار و مددگار بیٹھ جاتے ہیں ۔ہمارے کارکن انہیں وہیل چیئر کی مدد سے انکے بیلٹ کی مدد سے متعلقہ ہوٹل تک انہیں پہنچاتے ہیں ۔ ہم اپنی بساط سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ صدر نے بتایا کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے معتمرین خصوصا جن کے ساتھ بچے ہوتے ہیں پریشان ہوجاتے ہیں اور بعض دھوپ لگنے کی وجہ سے غش کھاکر گر جاتے ہیں ہماری ایسوسی ایشن نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہوٹل ذمہ داران سے بات کرکے استقبالیہ پر چھتریوں کا اسٹینڈ بناکر چھتریاں آویزاں کریں گے اور معتمر کو پابند کریں گے کہ وہ چھتری واپس لاکر اسٹینڈ پر لگادیں تاکہ دوسرے معتمرین کو وہ چھتریاں مل سکیں ۔ یہ کار خیر ارکان جیب خاص سے پورا کر ینگے ۔ ابتدائی طور پر چند دور دراز کے لاجزمیں چھتریاں رکھدی گئی ہیں ۔ہوٹل مالکان کی منظوری کے بعد بڑے پیمانے پر چھتریوں کا باضابطہ اہتمام آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا ۔

شیئر: