Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھربھر کی صحتمندی کا راز

لندن ...... امراض قلب کے حوالے سے حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امراض قلب کی گوناگوں معروف وجوہ کیساتھ بعض اسباب ایسے بھی ہیں جو اب تک سامنے نہیں آسکے یا جنہیں توجہ کا حقدار نہیں سمجھا گیا۔ انہی ساری باتوں میں ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ امراض قلب سے محفوظ رہنے اور دل مضبوط و توانا رکھنے کیلئے خوشگوار ازدواجی تعلقات بیحد ضروری ہیں۔ اگر تعلقات میں کشیدگی رہی تو وقت کے ساتھ ازدواجی رشتہ کمزور ہونے لگتا ہے کیونکہ دونوں فریق گھٹے ہوئے ماحول میں دل کا مرض پال لیتے ہیں۔ بہت سے سائنسدانوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ شادیاں زندگی کا دورانیہ بہتر بنانے کے ساتھ صحت اچھی بناتی ہیں مگر اب تک یہ بات طے نہیں پائی کہ دو پارٹنرز کے درمیان جو تعلقات مفید ہوتے ہیں وہ کتنے حقیقی اور سماجی تقاضوں پر پورے اترتے ہیں۔ ان میں جائز اور جائز کا عنصر بھی موجود ہے۔

شیئر: