Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرندوں کیلئے بھی اچھے’’ پڑوسی‘‘ کسی نعمت سے کم نہیں

سیشلز.... بحر ہند کے دور افتادہ جزیرے سیشلز میں خاص قسم کے خوبصورت پرندے’’ واربلرز‘‘سب سے نمایاں اور خوبصورت ہیں۔ یہ دیکھنے میں بیحد پیارے ، رنگ برنگے اور چھوٹے نظر آتے ہیں تاہم انکی آواز بیحد رسیلی ہوتی ہے۔ اب ان پرندوں کی آبادی کے بارے میں عجیب انکشاف سامنے آیا ہے کہ کسی کسی علاقے میں انکی آبادی اچھی خاصی بڑھ جاتی ہے اور پھر اچانک کم ہوتے ہوتے غائب ہوجاتی ہے۔ اس حوالے سے صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے جو تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہاں رہنے والے بیشتر پرندے عام انسان کی طرح اچھے پڑوسی چاہتے ہیں۔ کوئی خراب یا ناپسندیدہ قسم کا پڑوسی آجائے تو پہلے تو ان سے لڑائی ہوتی ہے اور پھر یا تو نوواردان کو  بھاگنا پڑتا ہے یا مجبوراً پہلے سے رہنے والے پرندے کسی دوسری جگہ کوچ کرجاتے ہیں۔ یہ ساری تفصیلات بالکل اسی طرح ہیں جیسے معاشرتی زندگی میں انسان اچھے پڑوسی کو نعمت سمجھتا ہے اور انہی کے قریب رہنا پسند کرتا ہے۔

شیئر: