Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھل کود والے ڈرامے بس سے باہر ہیں، نعمان اعجاز

سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداکاری سمیت ہر شعبہ زندگی میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ۔صرف موقع ملنے کی ضرورت ہے ٹیلنٹ خود کو منوا لیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری جس ترقی کے راستے پر گامزن ہے، میری دلی خواہش ہے کہ لاہور ڈرامہ انڈسٹری بھی اسی طرح فروغ پائے ۔ نئے اداکاروں کو سیکھنے کے لئے کوئی پلیٹ فارم میسر نہیں۔ وہ سینیئراداکاروں کو دیکھ کر سیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں کسی معیاری اسٹیج ڈرامے میں کام کروں مگر بد قسمتی سے اب اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت کھوچکا ہے۔ میں نے جس دور میں اسٹیج ڈرامہ کیا، اس وقت ڈرامے میں گانے کا کوئی تصور بھی نہیں تھا مگر جب سے اسٹیج ڈرامے میں رقص آیا ہے، ڈرامے کی اصل شکل بگڑ گئی۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ میں تمام ڈرامہ پروڈیوسروں اور ڈائریکٹروں کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسٹیج ڈرامے کی اصلاح کریں ورنہ آنے والے وقت میں اسٹیج ڈرامہ زوال کا شکار ہو جائے گا۔ اگر مجھے کسی سنجیدہ اور فیملی اسٹیج ڈرامے کے لئے پیشکش کی گئی تو میں ضرور کام کرنا چاہوں گامگر اچھل کود والے ڈرامے میرے بس سے باہر ہیں۔

شیئر: