Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹر نیشنل اسکول’’انگلش سیکشن‘‘ ریاض کا شاندار اعزاز برقرار

    ریاض ( ذکاء اللہ محسن)پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن ریاض کا شاندار اعزاز برقرار، بچوں نے نمایاں پوزیشن لیکر ملک کا نام روشن کر دیا او لیول اور اے لیول کے منعقدہ امتحان 2017 ء میں ریاضی میں پہلی ،ریجن میں پہلی اور مملکت کی سطح پر تین ٹاپ پوزیشن حاصل کر لیں، گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی پاکستان انٹرنیشنل ا سکول انگلش سیکشن کے بچوں نے آئی جی ایس سی او لیول اور اے لیول کیمبرج اور ایڈیکسل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، او لیول کے امتحان میں مائدہ اعزاز نے ریاضی میں دنیا بھر میں پہلی،اور کیمسٹری میں ریجن بھر میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ  اسکول اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے، اس کے علاوہ مریم ملک نے انگلش، بشری رشید نے بیالوجی اور فزکس میں ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اے ایس کیمبرج کے امتحان میں شیخ شازیہ شمس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اور جویریہ احسن نے اے لیول ایڈیکسل کیمسٹری ریجن میں پہلی، زینب آصف نے اکاؤنٹنگ، ھبہ طارق اور ابراہیم تاثیر نے فزکس میں مملکت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، پاکستان انٹرنیشنل ا سکول انگلش سیکشن کے پرنسپل محمد تنویر نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا خاص فضل طلباء  کی محنت شاقہ، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور  اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی توجہ، پاکبانوں کا ہم۔پر اعتماد کا ثمر قرار دیا ہے، اور تمام کو مبارکباد دیتے ہوے خوشی کا اظہار کیا ہے اور بچوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ دنیا میں جہاں بھی جائیں اپنے دین، ملک اور پاکستانیوں کی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں، اور اسی طرح ملک وقوم کا سر بلند رکھیں، ا سکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ارکان نے اس کامیابی کا سہرا سکول انتظامیہ کی بہترین تعلیمی پالیسی، پرنسپل کی قائدانہ سرپرستی، اور تمام اساتذہ کی مشفقانہ رہنمائی کے سر رکھا ہے اور ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

شیئر: