Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4گنا زیادہ بجلی پیدا کرنیوالے ٹربائن

نیویارک.... امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسے وسیع و عریض ٹربائن فارم پر کام شروع کردیا ہے جو بحیرہ اٹلانٹک میں قائم ہوگا اور جو رقبے کے لحاظ سے ہند سے بڑا ہوگا۔ اس زیر آب ٹربائن فارم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بے پناہ ہوگی اور اب تک کے اندازے کے مطابق اس کے ذریعے کرہ ارض کی ضروریات سے 4گنا زیادہ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ امریکی سائنسدانوں نے بہت دنوں کے تجربے اور مشاہدے نیز حساب کتاب کے بعد یہ اندازہ لگایا ہے کہ اتنی زیادہ بجلی پیدا کرنے کیلئے بنایا گیا ونڈ فارم لازمی طور پر ہند کے رقبے سے بڑا ہونا چاہئے۔ ایسا ہوگیا تو ان سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق یہاں سالانہ 18ٹیرا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ جو کرہ ارض کی موجودہ ضروریات پوری کرنے کے بعد بھی زیادہ ہے۔ شمالی بحیرہ اٹلانٹک کے اندر گہرے پانی میں قائم کیا جانے والا یہ ونڈ فارم آخر کار پوری دنیا کی ضروریات پوری کریگا اور بہت ساری توانائی محفوظ بھی رہ سکے گی تاہم سائنسدانوں کا کہناہے کہ اتنے بڑے انجینیئرنگ منصوبے کو بے پناہ مشکلات اور مسائل کا بھی سامنا ہوگا۔ونڈ فارم کی امکانی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت جانچنے کیلئے جو سیمولیشن کا کام کمپیوٹر پر کیا گیا ہے ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسکی پیداواری صلاحیت کرہ ارض پر قائم ونڈ فارم سے پیدا ہونے والی بجلی کے مقابلے میں فی مربع میٹر رقبے میں چار گنا زیادہ بجلی پیدا کریگی۔ امریکی سائنسدانوں نے ابھی اس عظیم الشان منصوبے کی دیگر تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم انہیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ دنیا اور انسانیت دونوں کے لئے مفید ثابت ہوگابس کچھ وقت کی دیر ہے اور کچھ منصوبے کے تمام پہلوﺅں پر نظر ثانی بھی درکار ہے۔

شیئر: