Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے نئے بازو کی گریسنگ کردی گئی

کیپ کینورل ، فلاڈیلفیا ..... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اطلاع دی ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پچھلے دنوں جو اچھا خاصا لمبا نیا بازو لگایا گیا تھا اس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اس میں گریس لگائی گئی ہے ۔ واضح ہو کہ اس اسٹیشن میں 5روبوٹ ہاتھ لگنے والے ہیں۔ اس بار جن انجینیئروں کو اس بازو کی گریسنگ کیلئے اسٹیشن سے باہر بھیجا گیا انکے نام رینڈی بریسنٹ اور مارک وینڈے ہی بتائے جاتے ہیں۔ جن کے لئے یہ دوسرا موقع ہے کہ جب وہ خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرکے کوئی کام کرتے نظر آئے ہیں۔ انجینیئروں کو بازومیں گریسنگ کیلئے ان گنوں سے کام لینا پڑا جو گریس خارج کرتی ہیں او ریہ گریس پھر متعین جگہوں پر جاکر جم جاتا ہے اور اپنا کام شروع کردیتا ہے تاکہ بازو پوری طرح حرکت کرسکے۔ گریس لگانے والی ٹیم کے انچارج رینڈ بریسنٹ تھے جو اپنے ساتھی مارک وینڈے ہی کے کام کی نگرانی کرتے رہے اور خود بھی گریسنگ میں مصروف رہے۔ اس موقع پر انہوں نے 58فٹ اس لمبے بازو کے ایک سرے پر جمعرات کو بھی گریسنگ کی تھی لیکن وہ گریسنگ کم اور انجینیئرنگ کی زبان میں لیچنگ زیادہ تھی یعنی حرکت کے وقت رونما ہونے والے جھٹکے سے بچانے کی ترکیب۔واضح ہو کہ اس اسٹیشن کا پرانا بازو اگست میں خراب ہوگیاتھا اس کے بعد سے اس کی گریسنگ کرنا ضروری تھی کیونکہ کبھی وہ حرکت میں آتا تھا یا کبھی حرکت نہیں کرپاتا تھا اور اسکی رفتار یا تو سست ہوجاتی تھی۔

شیئر: