Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی آج بہار میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

پٹنہ .... وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو بہار کے دورے کے دوران3769 کروڑ روپے کے 8منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موکامہ شہر میں تقریب ہوگی ۔وزیر اعظم کے ہمراہ آبی وسائل اور شاہراہوںکے امور کے وزیر نتن گڈکری موجود ہوں گے ۔ مودی بہار میں جن4 سیوریج منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے اُن میں2بیﺅر میں اور 2 سیدپور میں ہیں۔ اسی طرح سے دگھا اور کنکرباغ میں2سیوریج منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) کی بنیاد پر بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم اس دوران نیشنل ہائی وے 31 میں اونتا سمریا بلاک اور بختیاپور موکامہ علاقے میں4 لین اور 6لین کے گنگا پل کی تعمیر کے ساتھ نیشنل ہائی وے 107 پر 2لین کی سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

شیئر: