Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارجلنگ میں جھڑپ،پولیس افسر سمیت 2 ہلاک

نئی دہلی .... مغربی بنگال میں دارجلنگ کے تواکر علاقے میں بمل گورنگ کی قیادت والے گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم)اور سیکیورٹی دستوں کے درمیان جھڑپوں میں اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر اور ایک شہری ہلاک ہوگیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کی شناخت اماتیوا ملک کے طورپر کی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس اہلکار جیسے ہی تواکر علاقہ میںپہنچے تو ان پر اچانک فائرنگ کی گئی۔مقامی لوگوں نے انسانی ڈھال بناکر گورنگ کو وہاں سے فرارہوجانے میں مدد کی ۔ دارجلنگ میں تحریک کا آغاز8 جون سے ہو ا تھا۔ اب تک اس میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ پولیس کے کسی افسر کے مارے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ 
 

شیئر: