Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹی نہیں تو کیا ہوا

نئی دہلی.... کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے” گلوبل ہنگر انڈیکس“ کے گراف میں ہندوستان کے مزید 3درجے نیچے گر جانے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بھوک سے بے حال ہیں لیکن سرکاری سطح پر صرف زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔ کانگریس کے نائب صدر نے حکومت پر ہندی کے معروف شاعر دشینت کمار کی غزل کے سہارے طنز کیا کہ بھوکوں کو روٹی نہیں مل رہی اور اسے صرف تسلی دی جارہی ہے۔ انہوں نے دشینت کی غزل کا یہ شعر ٹوئٹ کیا ” بھوک ہے تو صبر ہے، روٹی نہیں تو کیا ہوا“۔ آج کل دہلی میں زیر بحث یہ مدعاہے۔ انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ گلوبل ہنگر انڈیکس میں فاقہ کشی کے سلسلے میں ہندوستان کے 97ویں درجے سے گر کر 100ویںمقام پر آ جانے سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فاقہ کشی میں ہندوستان کی صورتحال شمالی کوریا، بنگلہ دیش اور عراق سے بھی بدتر ہے۔ 
 

شیئر: