Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگر میں فرقہ وارانہ تصادم کے بعد کشیدگی

مظفر نگر ۔۔۔۔ضلع کے کوتوالی علاقہ میں معمولی بات پر 2فرقوں کے مابین مارپیٹ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب تقریباًساڑھے8 بجے ماجد نامی نوجوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل سے کوتوالی علاقے میں جارہا تھا ۔ ابو پورہ محلے میں وکاس اگر وال کے 12سالہ لڑکے اَمر کو موٹر سائیکل سے ٹکر لگنے کے بعد دونوں فرقوں میں بحث و تکرار شروع ہوگئی۔بات اتنی بڑھ گئی کہ دونوں فرقوں کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے اور پُرتشدد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور شرپسندوں کو حراست میں لے لیا۔علاقے میں پولیس فورس تعینات کردی گئی۔ زخمیوں کوعلاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

شیئر: