Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خدمات کا اعتراف: جدہ کورنیش روڈ ’شہزادہ خالد الفیصل‘ سے موسوم

 شہزادہ خالد الفیصل روڈ کی لمبائی 17 کلومیٹر ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میونسپلٹی نے کورنیش روڈ کا نام تبدیل کرکے اسے شہزادہ خالد الفیصل سے موسوم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ شاہراہ النخیل روڈ کے شمال سے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز روڈ کے جنوب تک پھیلی ہوئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز کی وطن عزیز اور خطے کی ترقی کے لیے مثالی خدمات کے اعتراف میں شہر کی اہم شاہراہ کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز اہم قومی شخصیت ہیں۔ مملکت میں انتظامی و شہری ترقی میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔  
مکہ مکرمہ کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ انہوں نے مثالی ترقیاتی سکیمیں نہ صرف پیش کیں بلکہ ان پر تیز رفتاری سے ترقیاتی کام بھی مکمل کرائے۔
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کورنیش روڈ کو باقاعدہ طورپر شہزادہ خالد الفیصل سے موسوم کیا جائے گا۔ شہزادہ خالد الفیصل کا شمار مملکت کے ممتاز شعرا میں بھی ہوتا ہے۔
 میئرجدہ احسان بن عباس بافقیہ نے شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز کو ’ترقی کا معمار‘ بھی قرار دیا۔ انہوں نے جدہ کی ترقی میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔

 شہزادہ خالد الفیصل روڈ کی لمبائی 17 کلومیٹر ہے جو الشاطی و المرجان ڈسٹرکٹ سے گزرتی ہے۔ یہ ساحل کو جانے والی اہم شاہراہ ہے جہاں واٹر فرنٹ، اہم سیاحتی مقامات کے علاوہ بڑے ہوٹلز اور’جدہ کورنیش ٹریک‘ بھی ہے۔

 

شیئر: