Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں شرکت

شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں سیشن کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
سعودی وفد میں امریکہ میں سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر، کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ، نائب وزیر صحت برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ انجینیئر عبدالعزیز بن حمد الرمیح، وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمن الرسی اور اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب عبدا لعزیز الواصل شامل ہیں۔
جنرل اسمبلی کے سیشن کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان کے وزیر خارجہ سمیت دوسرے ممالک کے ہم منصبوں سے بھی بات چیت کی۔

سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والے کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔
 جنرل اسمبلی کے اس سال کے اعلی سطح کے اجلاس میں مملکت کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور کثیر الجہتی کارروائی کو مضبوط بنانے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

شیئر: