Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درخواست کے باوجود پٹنہ یونیورسٹی کو سرکاری درجہ نہیں ملا، لالو

پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہاردورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار پٹنہ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کی درخواست کرتے رہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔یادو نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ پٹنہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے بہار دورہ سے لوگوں کو امیدیں تھیں کہ پٹنہ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ مل جائیگا اور اس کیلئے وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے ان کے سامنے ہاتھ جوڑ کر درخواست بھی کی لیکن وزیر اعظم نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔آرجے ڈی صدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو شرم آنی چاہئے کہ کالجوں میں اساتذہ کے نہ ہونے پرپڑھائی نہیں ہورہی ۔ جب تک ریاست میں قائم اسکولوں میں اساتذہ نہیں رہیں گے پڑھائی کیسے ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں تعلیم کا معیار انتہائی خراب ہے، اس جانب حکومت کو توجہ دینا چاہئے۔

شیئر: