Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے بصارت سے محروم افراد کے لیے ’سمارٹ شوز‘ تیار کر لیے

شوز میں حساس سینسرز معمولی رکاوٹ کو نوٹ کرتے ہی سگنل دیں گے (فائل فوٹو)
سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچوئل پراپرٹی نے بصارت سے محروم افراد کے لیے تیار کیے گئے ’سمارٹ شوز‘ کو نیشنل میڈیکل انووینشن کے طور پر رجسٹر کر لیا۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی خاتون موجد ابتسام صالح العنمی کے نام پر رجسٹر ہونے والے سمارٹ شوز میں ایسے سینسرز نصب کیے گئے ہیں جن سے بصارت سے محروم افراد کو سہولت ہو گی اور ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔
سمارٹ شوز استعمال کرنے والے افراد کو واک کے دوران کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کرنے پر شوز میں نصب حساس سینسرز انہیں مطلع کر سکیں گے۔
 حساس سینسرز کسی بھی معمولی سے بھی رکاوٹ کو نوٹ کرتے ہی سگنل دیں گے جبکہ وائبریٹر بھی موجود ہے جو وارننگ سگنل سمارٹ فون کو ارسال کردے گا جس سے شوز پہننے والے شخص کو احساس ہو جائے گا اور وہ اپنا راستہ درست کر سکے گا۔

 

شیئر: