Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلف ڈرائیو ٹرک نے باقاعدہ کام شروع کردیا

خود کار نظا م سے چلنے والا ٹرک
واشنگٹن ..... سان فرانسسکو میں از خود چلنے والے ٹرکوں کی آزمائش کے بعد پہلی مرتبہ اس قسم کے ٹرک نے باقاعدہ کام شروع کردیا اور وہ تجارتی سامان لیکر کولوراڈو روانہ ہوا۔یہ ٹرک اوبر کا ہے اور اس نے فورٹ کولن سے کولوراڈو اسپرنگ تک 190کلو میٹر کا راستہ بغیر کسی ڈرائیو رکے طے کیا۔تاہم ایک تربیت یافتہ ڈرائیور پچھلی سیٹ پر بیٹھا رہا اور اسکا کام صرف اسے مانیٹر کرنا تھا۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا ٹرک ہے جس نے کمرشل بنیاد پر بغیر ڈرائیور کے سفر کیا۔ ماہرین کا کہناہے کہ بغیر کسی حادثے کے یہ سفر انتہائی کامیاب رہا اور اب امریکہ اور دیگر ممالک میں از خود چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو اس سے بڑی تقویت ملی ہے۔

شیئر: