Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالہ میں انڈین مسلم لیگ کی کامیابی

    نئی دہلی۔۔۔۔۔کیرالہ میں وینگارا اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل) کے امیدوار کے این اے قادرنے اپنے قریبی حریف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)کے ایڈوکیٹ پی پی بشیر کو23ہزار310ووٹوں سے ہرادیا۔ کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن اتحادیونائٹیڈڈیمو کریٹک فرنٹ(یو ایف ڈی) کے امیدوار کے این اے قادرکو 65ہزار227ووٹ ملے۔ انکے حریف لیفٹ ڈیمو کریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف)کے امیدوار ایڈوکیٹ پی پی بشیر کو41ہزار917ووٹ ملے۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی آئی)کے امید وار کے سی ناصر کو 8ہزار648 اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے جینا چندرن ماسٹر کو 5ہزار728ووٹ ملے۔

شیئر: