Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کو خدمات کی فراہمی کا معیار: کمپنیوں کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ

کمپنیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
وزارتِ حج وعمرہ نے حج سیزن 1447 ہجری کے دوران  بیرون ملک سے آنے والے حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کے حوالے سے کمپنیوں کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور خدمتِ ضیوف الرحمان پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
وزارت کے مطابق جائزے میں ان کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے جو حجاج کے امور کے دفاتر، متعلقہ حج آرگنائزرز اور براہ راست حج ماڈل کے تحت خدمات فراہم کرتی ہیں۔
کمپنیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ، پہلا زمرہ بہترین کارکردگی (آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس)، دوسرا، بہت اچھی کارکردگی (ویری گڈ پرفارمنس) اور تیسرا، اچھی کارکرگی ( گڈ پرفارمنس) شامل ہیں۔
 کمپنیوں کی درجہ بندی ہر حج سیزن کے اختتام پر سالانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔ جائزے میں 60 فیصد ضوابط کی پابندی اور انتظامی تقاضوں کی تکمیل، جبکہ 40 فیصد خدمات کے معیار کو دیا جاتا ہے۔
اس جائزے میں فیلڈ مانیٹرنگ، دستاویزی شواہد، اعداد وشمار اور حجاج کے اطمینان کی سطح کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے اس کا مقصد حجاج کو خدمات فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو اور حجاج کو خدمات کے معیار کو بہتر بناتے رہیں۔

 

شیئر: