ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران جب عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتا ہے تو اس کا بوجھ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں صارفین کو فوراً برداشت کرنا پڑتا ہے۔ تاہم جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اکثر یہ شکایت سامنے آتی ہے کہ اس کا پورا فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گلہ صرف پاکستان میں نہیں، بلکہ امریکہ میں بھی کیا جا رہا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں