الباحہ سائیکلنگ ٹور اختتام پذیر، 130 سے زائد سائیکلسٹ کی شرکت
شرکا نے پانچ مرحلوں کے دوران 370 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ سمر پروگرام 2026 کے ایک حصے کے طور پر الباحہ سائیکلنگ ٹور اختتام پذیر ہو گیا، اس میں 130 سے زائد سائیکلسٹ نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اس ٹور میں شرکا نے پانچ مرحلوں کے دوران 370 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔
ٹور کے شرکا الباحہ شہر، المندق، المخواہ، بنی حسن، بلجرشی اور العقیق گورنریٹس سے گزرے، پہاڑی راستوں کے ساتھ خطے کی ترقی اور ورثے کے پُر کشش مقامات کو اجاگر کیا گیا۔
سائیکلنگ ٹور کے دوران شرکا کے لیے الباحہ ریجن کی مختلف کمشنریوں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کے خصوصی دوروں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یہ ٹور سپورٹس ٹورازم کو فروغ دینے، معاشرے میں صحت مندانہ طرز زندگی کی حوصلہ افزائی، الباحہ کے قدرتی اور پہاڑی راستوں کو سائیکلنگ کے لیے موزوں روٹس کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے وزارت سپورٹس کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
