Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے بسیار خوری کی عادت نہیں پڑتی

 لندن .... بیڈفورڈ شائر یونیورسٹی کی سائنسدان ڈاکٹر جولیا زکرزیوسکی فروور نے اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ   ناشتہ نہ کرنے سے بسیار خوری کی عادت نہیں پڑتی مگر عصری زندگی کے جو تقاضے ہیں وہ دن بھر کوئی نہ کوئی چیزکھاتے رہنے پر اکساتے اور مجبور کرتے ہیں اور رفتہ رفتہ یہ عادت انسان کو بسیار خوری میں مبتلا کردیتی ہے۔ ناشتے کو اب تک دن بھر کی سب سے اہم ترین خوراک قرار دیا جاتا رہا ہے مگر اب ڈاکٹر جولیا اور انکے ساتھی تجربات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بسیار خوری کی وجہ صرف یہ نہیں ہوتی کہ انسان صبح کا ناشتہ نہ کرے بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ وہ ناشتہ جم کر کرے اورپھردن بھر میں کوئی بھی چیز نہ کھائے۔ دن کا اگر کھانا ہے تو اس کا وقت مقرر کرے اور بے وقت کھانے سے گریزکرے تب ہی صبح کا ناشتہ توانائی بخش ہوسکتا ہے مگر موٹا یا بسیار خور نہیں بناسکتا۔

شیئر: