Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسکو سے متعلق قطری گیٹ کا انکشاف

پیرس...مشہور بین الاقوامی ادارے نے یونیسکو کے انتخابات میںقطری امیدوار حمد الکواری کو جتوانے کے چکر میں غیر معمولی دولت خرچ کرنے کے قطری گیٹ کا انکشاف کردیا۔ قطری حکام رشوت سمیت جملہ حربے استعمال کرنے کے باوجود اپنے امیدوار کو کامیاب نہ کراسکے۔ اقوام متحدہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے یو این واچ نے بتایا کہ اسے انتخابات سے قبل یونیسکو کے 10ممبران سے ووٹ خریدنے کے ثبوت ملے ہیں۔یونیسکو واچ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر رپورٹ دی کہ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلئے ووٹنگ سے قبل قطر نے کم از کم 10ممبران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں فیاضانہ تحائف پیش کئے۔ یونیسکو واچ غیر سرکاری ادارہ ہے ۔ جنیوا اسکا صدر دفتر ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں کی کارکردگی پر نظررکھتا ہے۔
 

شیئر: