Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد انعام نے بیچ ریسلنگ میں پاکستان کیلئے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا

دالیان، ترکی:ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی ریسلر محمد انعام نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو ایونٹ میں دوسرا گولڈ میڈل دلا دیا۔ پہلا گولڈ میڈل 70کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی پہلوان عنایت اللہ نے حاصل کیا تھا۔ترکی کے شہر دالیان میں جاری مقابلوں میں انعام نے فری اسٹائل سینیئر میں 90کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں ایرانی حریف پیجمان فضل اللہ کو1-2سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔پاکستانی ریسلر نے اس سے قبل پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو کے کوئنٹانا اوروزکو کو شکست دینے کے بعد کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں یونانی حریفوں بالترتیب پیٹریدس کرسٹوس اور پیولیدس تھیودوسیوس کو شکست دی۔اس سے قبل بیچ ریسلنگ 70 کلو گرام فری اسٹائل کیڈٹ کیٹیگری میں عنایت اللہ نے پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے۔2010ءکامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر عالمی سطح پر منظر عام پر آنے والے محمد انعام کا یہ چوتھا سونے کا تمغہ ہے ۔ قبل گزشتہ سال بھی انہوں نے ویتنام میں ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد گوہاٹی میں ہونے والے جنوبی ایشیائی گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

شیئر: