Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئین شپ: پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ میں ہونے والی کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر نے سونے کے 2 تمغے جیت لیے۔ جنوبی افریقہ کے شہر پوشفسٹروم میں ہونے والی کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے پاور لفٹر اطہر بٹ نے 105 کلو گرام کی دو کیٹیگریز میں دو گولڈ میڈل جیتے۔ اطہر بٹ نے 150 کلوگرام اور 175 کلوگرام وزن اٹھا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے صرف 2 پاور لفٹرز نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیاجبکہ ہندکے 23 کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں شرکت کی ہے۔پاکستانی پاور لفٹر اطہر بٹ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پاور لفٹنگ کے متعدد ملکی و بین الاقوامی ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔اطہر بٹ اس سے قبل 2011 اور 2013 میں بھی برطانیہ اور آسٹریلیا میں ہونے والی کامن ویلتھ چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کرکے وطن کا نام روشن کرچکے ہیں۔

شیئر: