Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈچ وزیر اعظم کی سیکیورٹی نہ پروٹوکول

 ایمسٹرڈیم …   ہالینڈ کے وزیر اعظم  مارک روٹ نے ظاہری چمک دمک کی دنیا میں نئی مثال قائم کردی۔ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر سے ملاقات کیلئے کسی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر اپنی سائیکل پر شاہی محل پہنچ گئے۔ مارک روٹ نے شاہی محل کے مرکزی دروازے پر اپنی سائیکل پارک کی اور ملاقات کیلئے اندر گئے  ۔ یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ڈچ وزیر اعظم کو سائیکلنگ اتنی پسند ہے کہ انہوں نے دورے پر آئے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی سائیکل تحفے میں دی  ۔ واضح رہے کہ چند دہائیوں پہلے تک ہالینڈ نے  30سے زائد ممالک پر حکومت کی ہے۔

شیئر: